ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں، عمر میں بھی چھوٹ دی جائے گی: اکھلیش یادو

نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں، عمر میں بھی چھوٹ دی جائے گی: اکھلیش یادو

Sun, 06 Feb 2022 13:20:00    S.O. News Service

متھرا، 6؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بے روزگاری کے مسئلے میں اضافے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ مخلوط حکومت کے اقتدار میں آنے پر نہ صرف نئی بھرتیاں شروع کی جائیں گی، بلکہ ضرورت پڑنے پر عمر کی حد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

مانٹ اسمبلی حلقہ میں ایس پی امیدوار سنجے لاتھر کے حق میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا کوئی انتظام نہیں کیا اور اگر امتحانات ہوئے تو پرچے آؤٹ ہونے کی وجہ سے انہیں منسوخ کر دیا گیا۔ اور اس سب میں نوجوانوں کی عمر بھی بڑھتی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب ایس پی مخلوط حکومت آئے گی تو نہ صرف نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی بلکہ ضرورت پڑنے پر عمر میں بھی چھوٹ دی جائے گی۔ نوجوانوں کو کم وقت میں ملازمتیں فراہم کرنے کا بھی اسی طرح انتظام کیا جائے گا جس طرح پہلے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کورونا کے دور میں کسانوں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب لاک ڈاؤن ہوا تو تمام کارخانے وغیرہ بند تھے، ایسے میں کسانوں نے کام کیا اور اگر وہ کام نہ کرتے توہ ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوجاتی اور لوگوں کو پیٹ بھرنا مشکل ہو جاتا۔

اکھیلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کے اتحاد کی وجہ سے بی جے پی حکومت کو جھکنا پڑا اور تینوں کالے قوانین کو واپس لینا پڑا۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ شہید ہونے والے کسانوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے سے نوازا جائے گا اور ضرورت پڑی تو ان کی یاد میں یادگاریں بھی تعمیر کی جائیں گی۔


Share: